
شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ شوال کے علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں نے ایک گھر کونشانہ بنایا اور آٹھ میزائل داغے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق میزائل حملوں میں دس افراد ہلاک ہوئے۔
فوری طور پریہ نہیں معلوم ہو سکا کہ مارے جانے والے افراد مقامی تھے یا غیر ملکی۔
