Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 4, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

میر جعفر اور میر صادق

July 24, 2012 0 1 min read
Najeem Shah
Najeem Shah
Najeem Shah

ہزارہ جسے نواز لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن پھر اس ڈویژن کے ساتھ میاں نواز شریف کی خود فراموشی سے یہاں اس جماعت کی ساکھ کافی متاثر ہوئی ۔ ہزارہ کے تمام اضلاع میں نواز لیگ کی ساکھ دوبارہ بحال کرنے کے لیئے مرکزی اور صوبائی قائدین مسلسل جدوجہد کرتے رہے ہیں مگر اب ن لیگ ہزارہ میں جان لیوا اختلافات اور دھڑے بندیاں کھل کر سامنے آ گئی ہیں بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ کیپٹن (ر) صفدر اور صوبائی قائدین کے درمیان ایک عرصہ سے جاری سرد جنگ اب اوپن وار میں تبدیل ہو چکی ہے۔

ضلع مانسہرہ میں نظریاتی کارکنوں اور کیپٹن (ر) صفدر کے اختلافات پر مضافاتی علاقہ بفہ میں صالح محمد خان کی رہائشگاہ پر ضلعی صدر حاجی اسلم خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ن لیگ کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ اور مرکزی رہنماء سردار مہتاب احمد خان عباسی کی شرکت پر کیپٹن (ر) صفدر نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ میں یوتھ کنونشن منعقد کروایا جس میں کھل کر دونوں رہنمائوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا میر جعفر اور میر صادق قرار دے دیا۔ یوں ضلع مانسہرہ سے پارٹی کے اندر شروع ہونے والے اختلافات نے صوبائی اور مرکزی سطح پر پہنچ کر پارٹی کو نئی آزمائش سے دوچار کر دیا ہے۔

انتخابات کا اعلان ہونے سے قبل ہی ملک کے دیگر حصوں کی طرح مانسہرہ میں بھی انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ق لیگ کے سردار محمد یوسف، نواز لیگ کے کیپٹن (ر) صفدر جبکہ تحریک انصاف کے اعظم خان سواتی جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر جن کا تعلق مانسہرہ سے ہے لیکن پارٹی نے انہیں پنجاب سے ضمنی الیکشن میں کامیاب کرا کر پارلیمنٹ تک پہنچایا۔ خود کیپٹن (ر) صفدر بھی یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں پنجاب سے ایم این اے بنوانے میں چوہدری نثار کا اہم کردار رہا ہے مگر ہر بار ایسا ممکن نہیں ہو سکتا بلکہ انہیں خود بھی اپنے پائوں پر کھڑا ہونا پڑے گا اوراس کے لیئے آبائی ضلع سے ہی سیاسی جدوجہد شروع کرنا پڑے گی۔

یہی وجہ ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نہ صرف مانسہرہ بلکہ ہزارہ بھر میں اپنا سیاسی اثرورسوخ بڑھانے اور ن لیگ کی سیاست کو اپنے زیر اثر رکھنے کی تگ و دو میں مصروف دکھائی دیتے ہیں جو یقینا ہری پور سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ اور ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردار مہتاب خان عباسی کے لیئے ناگوار ہے کیونکہ دونوں رہنماء ایک لمبے عرصے سے پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کیپٹن (ر) صفدر میاں نواز شریف کا داماد ہونے کا فائدہ اُٹھا کر ہزارہ کی سیاست میں نظریاتی عہدیداروں اور کارکنوں کا کردار ختم کرکے تمام فیصلے اپنی مرضی و منشاء کے تابع کرنا چاہتے ہیں۔

Captain M Safdar
Captain M Safdar

ہزارہ کی سیاست میں اثرورسوخ بڑھانا یقینا کیپٹن (ر) صفدر کا حق ہے لیکن ایسی صورت میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا قطعاً جائز نہیں ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کو یہ جان لینا چاہئے کہ جب وہ مشرف دور میں ملک چھوڑ کر جدہ چلے گئے تھے تو یہی پیر صابر شاہ اور مہتاب عباسی تھے کہ جنہوں نے مشکل وقت میں نہ صرف پارٹی کو سہارا دیا بلکہ اسے فعال بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ایک ایسے وقت میں جب ہر اُمیدوار کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ صوبائی اور مرکزی قیادت اُس کے جلسوں میں شرکت کرے تاکہ اُسے ووٹروں کی ہمدردیاں حاصل ہوں مگر کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی توپوں کا رُخ پارٹی کی ہی طرف موڑ لیا ہے۔ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ مانسہرہ میں ن لیگ کے نظریاتی کارکن اور قائدین کیپٹن (ر) صفدر کی پالیسیوں سے سخت نالاں دکھائی دیتے ہیں اور یہ گلہ کرتے ہیں کہ مانسہرہ میں ن لیگ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں کیپٹن (ر) صفدر کا بہت بڑا کردار ہے۔

فیض محمد خان کی وفات کے بعد حلقہ این اے اکیس کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے اُمیدوار کو بڑی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی کئی وجوہات تھیں جن میں ایک وجہ میاں صاحب کا اپنے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے بھائی کو ٹکٹ دینا تھا۔ خود پارٹی کے اندر بھی یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ کیپٹن (ر) صفدر کا ہزارہ میں کوئی سیاسی بیک گرائونڈ نہیں بلکہ عوام انہیں صرف میاں صاحب کے داماد کے طور پر جانتی ہے۔

کیپٹن (ر) صفدر ایک عرصہ سے ہزارہ میں اپنا سیاسی اثرورسوخ بڑھانے میں مصروف ہیں۔ اپنے گھرانے کو سیاسی گھرانہ ثابت کرنے کے لیئے اپنے بھائی حاجی طاہر کو پہلے ناظم اور پھر دو دفعہ ممبر قومی اسمبلی کے طور پر متعارف کروا چکے ہیں مگر اب تک ہر کوشش ناکام ثابت ہوئی ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں مانسہرہ کے دونوں حلقوں سے اپنے بھائی اور گروپ کی کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔ ایسی خبریں بھی آ رہی ہیں کہ نظریاتی کارکن کیپٹن (ر) صفدر سے سخت مایوس ہیں کیونکہ انہوں نے نواز لیگ کے نظریاتی کارکنوں اور عہدیداروں کے بجائے اپنے من پسند افراد کو نوازنا شروع کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی اسلم خان کے مقابلے میں سجاد پراچہ اور بابر سلیم کے مقابلے میں سردار ظہور کو متعارف کرانا بھی کیپٹن (ر) صفدر کی سیاسی حکمت عملی ہے ۔ گزشتہ انتخابات میں ایبٹ آباد کے حلقہ پی ایف چھیالیس سے مضبوط اُمیدوار ایوب آفریدی بھی کیپٹن (ر) صفدر اور سردار مہتاب کی چپقلش کی وجہ سے ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہاجبکہ اب پھر کیپٹن (ر) صفدر نے آئندہ عام انتخابات کیلئے ایبٹ آباد کے حلقہ پی ایف اڑتالیس میں ٹکٹ کسی سردار اور عباسی کو دینے کے بجائے غریب کو دینے کا اعلان کرکے پارٹی میں ہلچل مچا دی ہے۔

ورکرز کنونشن سے کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے صوبائی اور مرکزی قائدین کو میر جعفر اور میر صادق قرار دینے پر ہزارہ بھر کے لیگی سراپا احتجاج ہیں جبکہ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ کیپٹن (ر) صفدر کے الزامات کے بعد کئی صوبائی اور مرکزی قائدین نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے لیکن وہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ اس پر کیا ایکشن لیتی ہے۔

Captain m safdar & Nawaz sharif
Captain m safdar & Nawaz sharif

کیپٹن صفدر نے سردار مہتاب عباسی اور پیر صابر شاہ کو پارٹی کا غدار قرار دے کر یقینا میاں صاحب کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اب ایک طرف میاں نواز شریف کا داماد ہے جبکہ دوسری طرف قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکن اور عہدیدار ہیں۔ نظریاتی کارکن اور عہدیدار مسلسل یہ الزام لگا رہے ہیں کہ کیپٹن صفدر میاں نواز شریف کا داماد ہونے کا ناجائز فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور ہزارہ میں دیگر لیگیوں کو پیچھے دھکیل کر فیصلوں کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں۔اگر ن لیگ کو ہزارہ سے آئندہ کا الیکشن جیتنا ہے تو پھر اسے پارٹی پر سے داماد لیگ کا داغ مٹانے کیلئے نئے سرے سے ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا۔ تحریر: نجیم شاہ

 

Share this:
Tags:
Hazara Nawaz Sharif نواز شریف
supreem court
Previous Post این آر او عمل درآمد کیس: حکومت نے جواب داخل کرا دیا
Next Post اولمپک ویزا اسکینڈل:گرفتار ہونیوالی 5نادرا ملازمین ضمانت پر رہا
Nadra Pakistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close