
اسلام آباد: (جیو ڈیسک) میمو کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری ہے۔ پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر حسین حقانی کے وکیل زاہد بخاری دلائل دے رہے ہیں۔
اجلاس کی صدر بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس فائز عیسی کر رہے ہیں۔ زاہد بخاری نے اپنے دلائل کے دوران کہا کہ حسین حقانی رضا کارانہ مستعفیٰ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میمو کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
