Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

میمو گیٹ اسکینڈل آخر ماجرا کیا ہے

January 26, 2012 0 1 min read
haqqani
haqqani
haqqani

بالآخر حکومت اپنے منصوبے میں بظاہر کامیاب ٹھہری،وہ چاہتی بھی یہی تھی کہ منصور اعجاز کسی بھی طرح میمو کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوسکے،چنانچہ اس نے اِس منصوبہ بندی پر جس توجہ اور سرعت سے عمل کیا،اس کے الیکڑونک اور پرنٹ میڈیا گواہ ہیں،اگر 16جنوری سے اب تک کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ایسا کوئی حربہ نہیں جسے حکومت اور حکومتی ذمہ داران نے منصور اعجاز کی آمد میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے استعمال نہ کیا ہو،محترم وزیر اعظم ،وزیر داخلہ اورسابق سینئر وزیر پنجاب سے لے کرپیپلز پارٹی کے عام کارکن تک کھل کر اِس عدالتی معاملے پر اثر انداز ہوتے رہے،وزیر اعظم صاحب نے تو صاف کہہ دیا کہ منصور اعجاز کوئی وائسرائے یا امریکی صدر سے بڑی شخصیت تو نہیں،جس کیلئے اربوں روپئے خرچ کیے جائیں یا فوج کی سیکورٹی مہیا کی جائے،میمو لکھنے والے کو فوج کا پروٹوکول دینا درست نہیں،حکومت آئین اورقانون کے تحت ایسا نہیں کرسکتی،منصور اعجاز کی سیکورٹی کی ذمہ دار صرف وزارت داخلہ ہے،ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی فرمادیا کہ منصور اعجاز پاکستان سے کبھی بھی مخلص نہیں رہا،ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ،حکومتوں اورپاکستان کے خلاف زہر اگلتا رہا،اسے کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوناچاہیے۔ مگر کیسے اِس کا جواب نہیں دیا گیا،وزیر داخلہ صاحب فرماتے ہیں کہ اگر پارلیمانی کمیٹی نے کہا تو منصور اعجاز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے،اسے بے نظیر حکومت گرانے کے الزام میں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے، اب وزیر داخلہ صاحب کہتے ہیں کہ منصوراعجازایکسپوز ہوگیاہے،اس کی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی اور جھوٹ پر مبنی ڈرامے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے،سابق وزیر قانون اور حکومتی وکیل کہتے ہیں کہ منصور اعجاز کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے،اس کی شرائط صریحا بلیک میلنگ ہے اوراس کی افسانہ نگاری کا ایک اور باب بند ہو گیا،انہوں نے کہا کہ اگر منصور اعجاز سچا ہوتا تو پاکستان آتا،ساتھ ہی انہوں نے یہ دھمکی بھی دی کہ دفعہ 182 کے تحت جھوٹا الزام لگانے والے شخص کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ چت بھی میری اور پٹ بھی میری،حکومت کا یہ وہ طرز عمل ہے جو صاف ظاہر کرتا ہے کہ اس کے عزائم اور ادارے کیا ہیں اور وہ کیا چاہتی ہے،اِن دھمکی آمیز بیانات کو منصور اعجاز کی وکالت سے ہٹ کر ایک غیر جانبدار انہ تناظر میں دیکھا جائے تو واضح ہوجاتا ہے کہ منصور اعجاز نے پاکستان آکر کمیشن کا سامنے پیش ہونے سے کیوں انکار کیا۔؟ جس طرح سے حکومتی ذمہ داران کی طرف سے منصور اعجاز کو خوفزدہ کیا جاتا رہا،کیا ایسی صورت میں کوئی بھی شخص پاکستان آکر خود کو سیاسی دبا کے زیر اثر رہنے والی پاکستانی پولیس اور سیکورٹی حکام کے رحم وکرم پر چھوڑ سکتا ہے۔؟یقیناکوئی بھی شخص اتنا کم عقل ہر گزنہیں ہوسکتا کہ جان بوجھ کر اپنی زندگی خطرے میں ڈالے،چنانچہ منصور اعجاز نے بھی وہی کیا جو حالات و واقعات کا تقاضہ تھا،اب اسے جھوٹا قرار دینا اور یہ کہنا کہ منصور اعجاز ایکسپوز ہو گیا،سوائے اپنے منہ میاں مٹھو بننے کے اور کچھ نہیں،کیونکہ جس طرح حکومتی ذمہ داران نے منصور اعجاز کو ڈرانے،دھمکانے اور اس کے آنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کیلئے جو کچھ کیا اس سے کون ایکسپوز ہوا اور کون جھوٹا ثابت ہوا،یہ کہنے کی ضرورت نہیں،اِس تمام قضیئے میں سب زیادہ تعجب خیز امر یہ ہے کہ ایک امریکی شہری کا نام ای سی ایل لسٹ میں ڈالنے کی دھمکی وہ حکومت دے رہی ہے جس نے خود تین بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل امریکی جاسوس ریمنڈڈیوس کو بڑے اہتمام کے ساتھ امریکہ کے حوالے کیا تھا،آج وزیر اعظم صاحب منصور اعجاز کو کسی وائسرائے سے تشبیہ د یتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب وائسرائے کا دور تو ختم ہو گیا،لیکن وہ کیا یہ نہیں جانتے کہ ان کی حکومت کے نزدیک امریکہ کا ایک معمولی ایلچی بھی کسی وائسرائے سے کم نہیں ہے،اپنی سیکورٹی پر اربوں روپئے خرچ کرنے والے وزیر اعظم صاحب آج منصور اعجاز کی سیکورٹی پر رقم خرچ کرنے کو اِس لیے تیار نہیں کہ اِس سے ان کے مفادات پر ضرب پڑتی ہے۔             لیکن کیاانہیں معلوم نہیں کہ منصور اعجاز سپریم کورٹ کے حکم کے تحت اپنا جواب داخل کرانے کیلئے اسلام آباد آرہا تھا،دوسرے یہ کہ حکومت میمو کو کاغذ کا ایک ٹکڑا سمجھتی ہے تو پھر اِس معاملے کو اِس قدر غیرمعمولی اہمیت دینا کیا معنی رکھتا ہے،اگر منصور اعجاز کو خطرہ نہیں تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حسین حقانی کو کیا خطرات لاحق ہیں جو انہیں وزیر اعظم ہاس کے اندر خصوصی سکیورٹی میں رکھا گیا ہے،کیوں ان کی آزادانہ نقل و حرکت محدود کی گئی ہے اور کیوں وہ اپنی سلامتی کے خدشات کا بار بار ذکر کرتے ہیں،کیا یہ عدالتی کام میں مداخلت نہیں کہ جو شخص کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہو اور جس کی گواہی کے بغیر تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں اسے گرفتاری اور واپس نہ جانے کی دھمکیاں دی جائیں،جس وزیر داخلہ نے دھمکی آمیز بیانات کے ذریعے منصور اعجاز کو پاکستان آنے سے روکنے کی شعوری کوشش کی،حکومت نے جان بوجھ کر منصور اعجاز کی سیکورٹی کی ذمہ داری اسی کی وزارت داخلہ کے حوالے کردی،اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کے ایک کردار کو ٹارگٹ بنائے بیٹھے وزیر داخلہ کیا یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ نواز شریف کی دو حکومتیں گرانے میں کس کس نے سازش کی تھی؟کیا وزیر داخلہ صاحب قومی میڈیا میں باربار اٹھائے جانے والے اِس سوال کا جواب دینا پسند کریں گے کہ جس وقت محترمہ پر لیاقت باغ میں جان لیوا حملہ ہوا تھا تو دھماکے کے بعد ان کی گاڑی نے کہاں جاکر بریک لگائے تھے؟ ہم سمجھتے ہیں کہ منصور اعجاز اگر جھوٹا ہے تو اسے ضرور بے نقاب ہونے دینا چاہیے،چنانچہ اِس تناظر میں منصور اعجاز کا یہ عذر معقول ہے کہ اسے وزارت داخلہ کی سیکورٹی پر اعتماد نہیں ہے۔ جہاں تک میمو اسکینڈل کی حقیقت کا تعلق ہے،تو ایک بات بالکل واضح ہے کہ منصور اعجاز اِس میمو کا ایک اہم کردار ہے اور میمو گیٹ اسکینڈل کے ثبوت کا سب سے بڑا انحصار اس کی گواہی پر ہے،اس کے پاس کیا اور کیسے ثبوت ہیں اِس کا علم تو اسی وقت ہوگا،جب یہ ثبوت سامنے آئیں گے،لیکن ایک بات طے ہے کہ منصور اعجاز بیان دینے اور تحقیقات میں معاونت و ثبوت فراہم کرنے سے اب بھی انکاری نہیں ہے،دوسری طرف اِس میمو کی زد میں صدر کے قریبی ساتھی اورحکومت کے سابق سفیر حسین حقانی ہیں، اِس میمو کی ایک مدعی عسکری قیادت بھی ہے،چونکہ اب یہ معاملہ عدالت عظمی میں ہے،ایسے میں ہوناتو یہ چاہیے تھا کہ حکومت پاکستان حقائق کی تلاش اور الزامات کی جانچ پڑتال،صحیح اور غلط کے تعین کیلئے خود منصور اعجاز کو نہ صرف طلب کرتی بلکہ اس کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کرتی،چونکہ الزامات کا کھرا صرف حسین حقانی تک ہی نہیں بلکہ بہت آگے تک جاتاہے،اِس لیے کوشش یہ ہونی چاہیے تھی کہ اِس سازش تک پہنچا جاتاجو ملک کی سلامتی اور مسلح افواج کے خلاف کی جارہی تھی اور جس کے تحت فوجی خود مختاری کو دا پر لگانے کے وعدے وعید کئے جارہے تھے،تاکہ سچ اور جھوٹ کا تعین ہوسکتا اور یہ معلوم ہوسکتا کہ اِس سازش کے پیچھے کون کون سے عناصر شامل ہیں،سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کا بھی یہی مقصد تھا،مگر حیرت انگیز امر یہ ہے کہ حکومت کو اِن درخواستوں کا دائر ہونا بھی پسند نہیں،وہ اِس حوالے سے ہونے والی تحقیقات سے بھی برہم ہے،حکومتی بے چینی اور اضطراب ظاہر کرتا ہے کہ وہ کسی طور یہ نہیں چاہتی کہ یہ تحقیقات آگے بڑھے اور منصور اعجاز پاکستان آئے،جبکہ مناسب تو یہ تھا کہ اِس معاملے میں اگر حکومت کے ہاتھ صاف ہیں،تو اسے منصور اعجاز کی آمد کی پر خوشدلی کا اظہار کرتے ہوئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرنے چاہئے تھے،تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آسکتے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا۔ مگر حکومتی ارکان کا طنز، بے چینی اور حد درجے بڑھا ہوا اضطراب ظاہر کرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں،بہت کچھ کالا ہے،جبکہ یہ بات بھی ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ میمو کیس میں شروع دن سے ہی حکومتی طرز عمل نے بہت سے سوالات کھڑے کردیئے ہیں اور اس کے گرد شکوک و شبہات کا دائرہ بنا دیا ہے،رہی سہی کسر اِس معاملے میں حکومتی ذمہ داران کے بیانات اورروڑے اٹکانے کے طرز عمل نے پوری کردی ہے،سوال یہ ہے کہ آخر اسے یہ خوف کیوں لاحق ہے کہ یہ سب کچھ اس کے خلاف ہو رہا ہے،منصور اعجاز نے جو کچھ کہا اگر وہ اس کا ثبوت دینے کیلئے پاکستان آکر میمو کمیشن میں بیان دینا چاہتا ہے تو اس سے حکومت اتنی خائف کیوں ہے،کیوں نہیں چاہتی کہ منصور اعجاز پاکستان آئے اور اپنا بیان اور ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کرے،کیوں بار بار وزیر داخلہ یہ دھمکی آمیز بیان دہراتے رہے کہ ہم اس سے پوچھیں گے کہ بینظیر حکومت کس کے کہنے پر گرائی تھی،چنانچہ منصور اعجاز کے وکیل کی توجہ دلانے پراِس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے میمو کمشن کے سربراہ جسٹس فائز عیسی نے اٹارنی جنرل انوارالحق سے کہا ہے کہ آپ بیان حلفی دے چکے ہیں کہ منصور اعجاز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی،پھر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کیوں بیانات دے رہے ہیں،انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کو طلب کر کے وضاحت بھی مانگی،اِس موقع پر جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ آپ کمیشن کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں،جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ منصور اعجاز کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا جائے گا اور انہیں فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ نے منصور اعجاز کو گرفتار نہ کرنے سے متعلق بیان حلفی بھی کمیشن میں جمع کرا دیا ہے،چنانچہ میمو کمیشن نے منصور اعجاز کو 9 فروری کو پیش ہونے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے اپنے حکم میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان منصور اعجاز کی پاکستان آمد،قیام خفیہ رکھنے اور ان کی بحفاظت واپسی یقینی بنائے،حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری کمیشن منصور اعجاز کے آنے کی صورت میں ان کے طیارے تک جائیں،انہیں مسلسل اسکارٹ کر کے کمیشن تک لائیں اور ضروری دستاویز طیارے سے ہی اپنی حفاظت میں لے لیں،اِس حوالے سے کمیشن نے ایف آئی اے، سی اے اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں، کمیشن نے یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ میمو کمیشن میں پیش ہونے والے وکلا اخبار نویسوں سے بات چیت نہ کریں،کمیشن کا کہنا ہے کہ منصور اعجاز براہ راست کمیشن کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں،ہوٹل میں بیان ریکارڈ کرا سکتے ہیں، چاہیں تو نجی سکیورٹی حاصل کر سکتے ہیں جس سے حکومت کا کوئی تعلق نہ ہو، اب دیکھنا یہ ہے کہ میمو کمیشن کے اقدامات اور حکومتی یقین دہانیوں کے بعد منصور اعجاز کیا پاکستان آکر کمیشن کے سامنے اپنا بیان قلمبند کراتے ہیں اور کس طرح قومی سلامتی سے وابستہ یہ اہم معاملہ اپنے منطقی انجام تک پہنچاتا ہے،ہمارا ماننا ہے کہ اگر میمو کاغذ کا ٹکڑا اور اتنا ہی غیر اہم ہے کہ اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جائے،تو اِس کا تعین خود کرنے کے بجائے عدالتی کمیشن اور عدالت عظمی کو کرنے دیا جائے،فیصلے سے قبل اِس معاملے پر کسی کو جھوٹا اور ایکسپوز قرار دینا قطعا درست نہیں ہے۔
تحریر : محمد احمد ترازی

Share this:
Tags:
Army government haqqani mansoor ijaz حکومت میمو گیٹ اسکینڈل
obama
Previous Post امریکی اخبارا ت سے: سالانہ صدارتی خطاب
Next Post القاعدہ اب بھی امریکا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،پنیٹا
leon panetta

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close