Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مینڈیٹ پر ڈاکہ

October 24, 2012October 24, 2012 0 1 min read
Tariq Hussain Butt
Tariq Hussain Butt
Tariq Hussain Butt

10 اپریل 1986ایک ایسا تاریخ ساز لمحہ تھا جب محترمہ بے نظیر بھٹو اپنی جلا وطنی کو خیر باد کہہ کر وطن واپس تشریف لائیں تھیں اور جنرل ضیاا لحق کی آمریت کے خلاف ایک فیصلہ کن تحریک کا آغاز کیا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا اور اگر میں یہ کہوں کہ اس دھرتی پر کسی بھی انسان کے استقبال کا سب بے نظیر، اور بے مثل منظر تھا تو بے جا نہیں ہو گا ۔18 اکتوبر کا اجتماع بھی ایک ایسا ہی تا ریخ سازلمحہ تھا لیکن کارساز میں دھشت گردی کے واقعے نے اس اجتماع کی اہمیت کو سوگ میں بدل دیا تھا ۔جنرل پر ویز مشرف اور ان کے حواریوں کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی واپسی کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں تھی کیونکہ اس کی آمد سے ان کے اقتدار کا محل زمین بوس ہونے کا خدشہ تھا۔

ان کے پاس دو ہی راستے تھے یا تو وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی واپسی کو روکنے کا اہتمام کرتے یا پھر اسے اپنے راستے سے ہٹا دیتے۔انھوں نے دونوں حربے آزمائے۔ پہلے تو محترمہ بے نظیر بھٹو کو ڈرایا دھمکایا کہ وہ وطن واپس نہ آ ئیں لیکن جب بی بی نے د ھمکیوں سے مرعوب ہو کر واپسی کو موخر کر دینے سے انکار کر دیا تو پھر انھیں جان سے مار دینے کی سازش تیار کی گئی۔وہی ہاتھ جو ذولفقار علی بھٹو کے قاتل تھے وہی ہاتھ محترمہ بے نظیر بھٹو کے بھی قاتل ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس وقت پاکستان قومی اتحاد نے یہ کام سر انجام دلوایا تھا اور اس دفعہ جنرل پرویز مشرف کے تیار کردہ دھشت گردوں کے ٹولے سے یہ کام لیا گیا تھا ۔

اس وقت بھی مذہبی پیشوائیت پیش پیش تھی اور اس دفعہ بھی مذہب کے علمبردار گروپ سر گرمِ عمل تھے۔2 مئی کے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں مو جو دگی کے بعد کسی کو اس بات میں کو ئی شک و شبہ نہیں رہا کہ جنرل پرویز مشرف امریکنوںکے ساتھ ڈبل گیم کھیل کر اپنی جیبیں بھر رہا تھا۔امریکہ کو دھشت گردوں کا ہو ادکھا کر پیسے بٹور رہا تھا جب کہ دھشت گردوں کا سرغنہ اسامہ بن لادن خفیہ ا یجنسیوں کے سائے میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ پر امن زندگی گزار رہا تھا جس کی حکومت کو مکمل خبر تھی۔اسامہ بن لادن مذہبی پیشوائت کے بہت قریب تھا تبھی تو اس نے1990 میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف تحر یکِ عدمِ اعتماد میں اربوں روپے لگا کر اسلامی جمہوری اتحاد کی پیش کردہ تحریکِ عدمِ ا عتماد د کی کھلم کھلا حمائت کی تھی ۔یہ الگ بات کہ بات پھر بھی نہ بن سکی اور یہ تحریک ناکام ہو گئی لیکن فوجی جنتا نے اس کا بدلہ 6 اگست 1990 میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کی برخاستگی کی صورت میں لیا۔

مذہبی پیشوائت بھی عجیب و غریب شہ ہے ہر وقت بکنے کے لئے تیار رہتی ہے ۔ پہلے جنرل یحی خان کے ہاتھوں بکی پھر جنرل ضیا ا لحق کے ہاتھوں بکی اور آخر میں جنرل پرویز مشرف کے ہاتھوں بکی اور اٹھارویں ترمیم کا تحفہ دے کر قوم کو جنرل پرویز مشرف کی بے رحم آمریت کا اسیر بنا ڈالا۔ لیکن جب محترمہ بے نظیر بھٹو نے اسی آمریت کے محل کو زمین بوس کرنے کے لئے اپریل 1956 کو وطن تشریف لانے کا فیصلہ کیا تو اسی مذہبی پیشوائیت نے ان کی وہ کردار کشی کی انسانیت بھی اپنی نگاہیں جھکا لے۔اس وقت کے اخبارات میرے دعوے کی صداقت کے ثبوت کے لئے کافی ہیں ۔ آج کل مذہبی پیشوائیت کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے قا تلوں کی گرفتاری کا غم کھائے جا رہا ہے حالانکہ اس قتل میں تو وہ خود شامل تھی لیکن اس کا اقرار کبھی نہیں کرے گی۔ اگر مذہبی پیشوائیت ذولفقار علی بھٹو کے قتل میں ملوث نہیں ہے تو پھر میں مان لوں گا کہ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی سازش کا حصہ نہیں ہے۔ سچ تو یہی ہے کہ وہ دونوں قتلوں میں برابر کی شریک ہے لیکن اس کا اعتراف کبھی نہیں کرے گی کیونکہ حقائق کا جھٹلانا اس کا ہمیشہ سے ہی وطیرہ رہا ہے۔

Zulfiqar Ali Bhutto
Zulfiqar Ali Bhutto

1977 انتخابات میں دھاندیوں کا رونا کس نے رویا تھا اور ذو الفقار علی بھٹو کے خلاف تحریک کس نے چلائی تھی؟ امریکی اشاروں پر کون محوِ رقص ہوا تھا اور امریکی سر پرستی پر کس نے بیعت کی تھی؟ 1988کے انتخابات میں تو پی پی پی کی دو تہائی اکثر یت کو کوئی مائی کا لال روک نہیں سکتا تھا لیکن ایک سازش کے تحت پی پی پی کو سادہ اکثریت سے بھی محروم رکھا گیا ۔اپنی شکست کو تسلیم نہ کرنا مخالفین کی پرانی روش ہے جس کا اعا دہ 1988کے انتخابات میں کیا گیا تھا ۔وہ ساری جماعتیں جو پاکستان قومی اتحاد کا حصہ تھیں انھیں اسلامی جمہوری اتحاد کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا تاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی جیت پر ڈاکہ ڈالا جا سکے۔ فوجی جنتا اور ان کے حو اریوں کو خوف دامن گیر تھا کہ اگر پی پی پی کو دوتہائی ا کثریت مل گئی تو پھر یہ انتقامی کاروائی پر اتر آئیگی لہذا اس کا ایک ہی حل ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے پی پی پی کو دو تہائی اکثریت سے محروم کر دیا جائے اور ایسا ہی کیا گیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد پی پی پی کی جیت نوشتہ دیوار تھی لیکن اس جیت کو دھاندلی کے ذریعے کم کیا گیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کہا کرتی تھیں کہ 1988کے ا نتخابات مجھ سے چھینے گئے تھے تو ہمیں اس بات کا ادراک نہیں ہوتا تھا کیونکہ ہما رے پاس معلومات کا وہ خزانہ نہیں ہوتا تھا جو محترمہ بے نظیر بھٹو کے پاس تھا لیکن یونس حبیب کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سے پارسا چہرے بالکل برہنہ ہو گئے ہیں اور کمال یہ ہے کہ وہی مخصوص لابی ان برہنہ تعفن شدہ جسموں کو ڈھانپنے کا فرض ادا کر رہی ہے جس نے عوامی مینڈیٹ کو چرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جنرل حمید گل،جنرل اسلم بیگ، جنرل اسد درانی اور 1988کے انتخابات کے کچھ دوسرے اہم کردار اس ڈاکہ زنی کا کھلے عام اعتراف کر رہے ہیں۔

یونس حبیب نے تو چیدہ چیدہ کرداروں کے نا م لے کر انھیں بے نقاب کیا ہے لیکن پھر بھی انھیں شرم نہیں آرہی۔ وہ یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ انھوں نے انتخابات پر ڈ اکہ ڈالا تھا اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کی تھی وہ تو اب بھی قومی مفاد کے نام پر اپنے کردار کو حق بجانب ٹھہرا رہے ہیں ۔1988کے انتخابات ذو لفقار علی بھٹو کے ساتھ اظہارِ محبت کے ا نتخابات تھے اور پوری قوم نے ا ظہار محبت کا فیصلہ کر رکھا تھا لیکن اس محبت پر

جسطرح سے ڈاکہ ڈالا گیا وہ ایک علیحدہ شرمناک داستان ہے ۔ کمال تو یہ ہے کہ صوم و صلواة کے پابند ان جغادریوں کو بالکل احساس نہیں رہا تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں ان پر تو ذاتی دشمنی میں حسابات چکانے اور برابرکرنے کی دھن سوار تھی ا ور اس کے لئے وہ ہر حربے کو جا ئز تصور کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ریتائرڈ اصغر خان کی بپٹیشن پر سالہا سال کے انتظار کے بعد ایک تاریخی فیصلہ صادر کیا ہے جس میںاس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ 1990کے انتخابات میں پیسے کے بے دریغ استعمال،فوج اور ایجنسیوں کی مداخلت سے پی پی پی کے خلاف ایک سازش تیار کی گئی اور اس سازش کا سرغنہ ایوانِ صدر تھا۔سابق صدر ِ پاکستان غلام اسحاق خان اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل مرزا اسلم بیگ نے باہمی گٹھ جور سے پی پی پی کو شکست دینے کے لئے ایک شرمناک منصوبہ بندی کی۔ غلام مصطفے جتوئی کو نگران وزیرِ اعظم بھی بنوایا ور انھیں اسلامی جمہوری اتحاد کا سربراہ بھی بنوایا لیکن ان کی ساری امیدوں پر اس وقت اوس پڑ گئی جب میاں محمد نواز شریف نے انتخابی نتائج کے بعد وزارتِ عظمی سے دست بردار ہونے سے انکار کر دیا۔صدرِ پاکستان غلام اسحاق خان غلام مصطفے جتوئی کو وزیرِ اعظم پاکستان دیکھنا چاہتے تھے۔

لیکن ان کی حواہشوں کو اس وقت سخت دھچکہ لگا جب اسلامی جمہوری اتھاد کی ٹکٹ پر پنجاب سے منتخب ہونے والے ارکانِ اسمبلی میاں محمد نواز شریف کے وفادار نکلے۔انھوں نے غلام مصطفے جتوئی کو وزیرِ اعطم تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔در اصل صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی بننی تھی اور اس کے وزیرِ اعلی کا حلف میاں شہباز شریف نے ہی اٹھا نا تھا لہذا ان ممبرانِ اسمبلی کا فائدہ اسی میں تھا کہ میاں محمد نواز شریف ملک کے وزیرِ اعظم ہو تے تا کہ انھیں فنڈز کے حصول میں کوئی رکاوت پیش نہ آئے۔ ان کی یہ خواہش اسی صو رت میں پوری ہو سکتی تھی جب میاں برادران ان سے خوش ہوتے اور اس کے لئے ایک ہی راستہ تھا کہ ممبرانِ اسمبلی اپنا وزن

PML (N)
PML (N)

میاں برادران کے پلڑے میں دال دیتے اور انھوں نے ایسا ہی کیا۔ اسلامی جمہوری ا تحاد میں مسلم لیگ (ن) کے ممبرانِ اسمبلی کی تعداد بہت زیادہ تھی، مذہبی جما عتیں حسبِ معمول بہتر کا ر کردگی کا مطا ہرہ نہیں کر پائی تھیں لہذا ان کا کوئی خاص کردار نہیں تھا ۔

مسلم لیگ (ن) نے اپنی اس عددی اکثریت کا بھر پور فائدہ اٹھا یا اور یوں میاں محمد نواز شریف کو وزارتِ عظمی کیلئے نامزد کردیا جس کے بعد غلام مصطفے جتوئی کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو گئی۔انھوں نے جس عہدے کیلئے پی پی پی کے سا تھ بے وفائی کی تھی وہ ان کو دغا دے گیا۔انھوں نے اک گناہِ بے لذت کا ارتکاب کیا جس سے ان کی شخصیت کا وقار ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا۔وفا داری خود اپنا صلہ ہوتی ہے اور انسان کو ایسا وقار عطا کرتی ہے جس کے سامنے سارے عہدے بالکل حقیر ہو تے ہیں لیکن اگر عہدوں کی خواہش وفاداری پر غالب آجائے تو پھر انسان عہدہ رکھتے ہوئے بھی بالکل بے آبرو ہو جاتا ہے اور یہی سب کچھ غلام مصطفے جتوئی کے ساتھ بھی ہوا تھا کیونکہ اس نے دھر تی کی بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ بے وفائی کی تھی ۔ صدرِ پاکستان غلام اسحا ق خان اپنی ہار ماننے کیلئے تیار نہیں تھے لیکن ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ غلام اسحا ق خان نے بد دلی کے ساتھ اس فیصلے کو قبول تو کر لیا لیکن میاں برادران کے خلاف ان کے دل میں بغض و عناد نے جنم لے لیا۔ غلام اسحا ق خان کو پتہ تھا کہ انھوں نے سارے انتخابی نتائج اپنی نگرانی میں تیار کروائے ہیں لہذا وہ میاں محمد نواز شریف کو حقیقی وزیرِ اعظم نہیں سمجھتے تھے ۔

غلام اسحا ق خان کی سوچ تھی کہ میاں محمد نواز شریف کا مینڈیٹ جعلی ہے اور ان کی ساری مقبولیت ایجنسیو کی عطا کردہ ہے اس لئے انھوں نے میاں محمد نواز شریف کو وہ اختیارات دینے سے گریز کیا جو وزیرِ اعظم کا استحقاق ہو تا ہے۔ صدرِ پاکستان غلام اسحا ق خان نے نئے آرمی چیف کی تقرری کے وقت وزیرِ اعظم سے مشورہ کرنا مناسب نہ سمجھا اوروزیرِ اعظم کے مشورے کے بغیر نئے آرمی چیف عبدالو حید کاکڑ کی تقرری کر
دی جس نے وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو آگ بگولہ کر دیا اور یہی سے ان دونوں کے درمیاں نہ ختم ہونے والی اس مخا صمت نے جنم لیا جو اپریل 1993میں دونوں کی اقتدار سے محرو می کی شکل میں سامنے آئی۔

تحریر : طارق حسین بٹ

Share this:
Tags:
pakistan peoples party terrorism بے نظیر بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی پھانسی دھشت گردی ذولفقار علی بھٹو
Rupees
Previous Post 25 ارب 38 کروڑ روپے مالیتی پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز نیلام
Next Post الیکشن کمیشن کا مذاق
Rohail Akbar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close