
معروف ٹی وی میزبان شائستہ واحدی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت بند کریں۔اپنے ٹویٹر پیغام میں شائستہ واحدی نے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے اس وقت میڈیا اور لوگوں کے درمیان بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس سے ان کی ذاتی زندگی مزید مشکلات سے دو چار ہورہی ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی بند کردیں۔
