
میکسیکو(جیوڈیسک)میکسیکو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو امریکی سفارت کاروں کو زخمی کر دیا۔امریکی سفارت کار مرکزی شاہراہ پرجا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے دونوں اہلکار زخمی ہوگئے۔
تاہم حکام نے ان کی حالت کے بارے تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے فائرنگ کے واقعے میں منشیات سمگلروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔
