گجرات (جی پی آئی)ناروے میں مقیم ممتاز پاکستانی کاروباری شخصیت چوہدری نذر وڑائچ نے اسلامک سنٹر گجرات کا دورہ کیا ، جہاں ان کا استقبال قیم جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق سلیم نے کیا ، انہوں نے قرطبہ مسجد و دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا ، اور جماعت اسلامی کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔
انہوں نے اسلامک سنٹر کے لئے 3لاکھ روپے کا چیک دیا تا کہ مسجد قرطبہ کا کام مکمل ہو سکے ، ڈاکٹر طارق سلیم و دیگر ممبران نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو بے حد سراہا۔
