
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے ایف آئی اے کو جعلی دوائیں بنانے والوں کیخلاف تحقیقات اور انکی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔
وزیر داخلہ نیایف آئی اے کو ہدایت کی لاہور میں ناقص دواوں کے استعمال سے ہونے والی ہلاکتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔انہوں نے جعلی دواوں کے استعمال سے ہونے والی ہلاکتوں کاریکارڈ طلب کرتے ہوئیتحقیقات شفاف اور بلا امتیاز جاری رکھنے بھی ہدایت کی۔
