
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ غلط دوا کے ری ایکشن سے ہلاکتوں اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جس کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کے خلاف وفاقی حکومت نے اتنا پروپیگنڈا کیا کہ میمو اسکینڈل کا مرکزی کردار پاکستان آنے سے خوفزدہ ہے۔
