
پاکستان کرکٹ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ناقص فیلڈنگ اور گرم موسم شکست کا باعث بنے۔ لاہور ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی ہر میچ میں عمدہ کھیل نہیں پیش کرسکتا۔
ٹیم نے اچھا کھیل بھی پیش کیا لیکن بیٹنگ اور خاص کر آخری ون ڈے میں فیلڈنگ بہت بری رہی۔
