بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نامعلوم چور رات کی تاریکی میں ڈھیری وٹاں سٹاپ پر دو دوکانوں کا صفایا کر گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلا ش شروع کر دی تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات ڈھیری وٹاں سٹاپ پر نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں سونی کریانہ سٹور اور سہیل سبزی اینڈ فروٹ شاپ کی دوکانوں کے کنڈے توڑ کر کریانہ سٹور سے 26000 روپے نقد اور گھی ،چینی،سگریٹ ،کاسمیٹکس ،اور دیگر اشیاء سمیت دوکانوں میں پڑی بارہ بور بندوق جبکہ سبزی فروٹ کی دوکان سے آلو پیاز کی بوریاں اور فروٹ کی پیٹیاں لے اڑے پولیس چوکی ڈھیری وٹاں نے مالک دوکان کی درخواست پر نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
