گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کے نائب صدر چوہدری اصغر عباس وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناکام خادم اعلیٰ نے 5لاکھ افراد کا روزگار چھین لیا ہے ، رمضان سستے بازار میں لوٹ مار کرپشن کی جا رہی ہے ، غریب لوگوں پر لاٹھی چارج کرانا خادم اعلیٰ کا مشن ہے ، جمہوریت کے نام پر نام نہاد خادم اعلیٰ عوام سے مذاق کر رہا ہے ، سستے بازاروں میں انتہائی ناقص کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہین ، اور سستے بازاروں کے دکانداروں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ، غریب آدمی کی دعائیں لینے کی بجائے بدعائیں حاصل کر رہے ہیں ، ن لیگ کے ان حکمرانوں کے گھر جانے کا وقت قریب آ چکا ہے ، رمضان بازار کے نام پر 4ارب روپے کا فراڈ پنجاب کی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
