
گواہ یہ چاند سورج ہیں
گواہ یہ آسماں بھی ہے
گواہ ساری زمیں بھی ہے
گواہ سارا جہاں بھی ہے
تری عزت و عظمت کا
گواہ خود ربِ تعالی ہے
کوئی بھی چھو نہیں سکتا
تری عظمت نبی میرے
مکرم اور تو اعلی ہے
تری تعظیم کی خاطر
قیامت تک لڑیں گے ہم
مٹیں گے اور مریں گے ہم
شاعرہ: سمن شاہ
