
اداکار نسیم وکی نے بھارت میں قیام کی پیشکش مسترد کر دی ۔ نسیم وکی جو کہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے لئے گئے تھے جہاں انہوں نے فائنل میں کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر معروف کمپیئر شیکھر سمن نے نسیم وکی کو پیشکش کی کہ وہ بھارت میں مستقل طور پر رہ کر کام کر سکتے ہیں لیکن نسیم وکی نے کہا کہ میں پہلے مسلمان اور پھر پاکستانی ہوں۔ بھارت میں مستقل نہیں رہ سکتا، کام کے لئے آتا جاتا رہوں گا۔
