
کراچی پولیس نے قتل کی بیالیس وارداتوں میں ملوث ملزم آصف اقبال کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزم کو کلفٹن میں واقع توحید کمرشل ایریا سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے دو کلاشنکوف، دو سیون ایم ایم ، چار پستول اور دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور پولیس اہلکاروں سمیت 42افراد کے نشانہ وار قتل میں ملوث ہے۔
