
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میمو کے معاملے پر حسین حقانی کا استعفی اچھا اقدام ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سیاست چھوڑ دینی چاہیئے سرکاری اور عوامی جلسوں میں فرق ہوتا ہے، ن لیگ نے تو جھوٹ کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایک دن پھر صدر زرداری کے ساتھ اکٹھا ہو جانا ہے۔
