گجرات(جی پی آئی) نوجوان اطمینان رکھیں عمران خاں بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے ۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ جنرل سیکر ٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات و آرگنائزر حلقہ پی پی 112نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن تحصیل کھاریاں کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سٹوڈنٹس کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محض ٹکٹ کی خاطر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔پاکستان تحریک انصاف مفاد پرستی کی سیاست کو ختم کر دے گی اور تبدیلی کے نظریہ کے حامل افراد کوتر جیح دے گی ایسے مفاد پرست عناصر جو تحریک انصاف کو استعمال کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں عمران خان انکے بارے میں پوری طرح آگاہ ہیں ٹکٹوں کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈمیرٹ پرکرے گااور ایک بہترین ٹیم سامنے لائی جائے گی ۔اس موقع پر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ڈویژنل صدر ملک محمد یٰسین ، ثاقب ورک صدر آئی ایس ایف ضلع گجرات،حسین رضاجنرل سیکرٹری آئی ایس ایف ضلع گجرات،عاطف ورک اور شجاع حسین صدر سٹی، احتشام دھامہ صدر آئی ایس ایف تحصیل کھاریاں ،محمد جنید احمد صدر آئی ایس ایف لالہ موسیٰ ، فرقان جاوید،زین العابدین،حمزہ عبدالرحمٰن،شہباز صدیقی،محمد جنید احمد،مجتبیٰ احمد،ثوبان ارشد،ذیشان ارشد،خرم شہزاد،عمر فاروق ،عثمان بٹ،فہمید علی اور آئی ایس ایف کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
