
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوگا۔ قومی سلامتی کمیٹی مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے اور اس کے بعد کی صورتحال پرغور کرے گی۔ اجلاس میں دفاعی حکام کو طلب کرنے کے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
