
ایساف نے حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر حاجی مالی خان کو افغانستان سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ کابل سے جاری بیان میں ایساف ترجمان کا کہنا تھا کہ حاجی مالی خان کو جنوبی افغانستان سے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اتحادی افواج کا کہناہے کہ افغانستان میں ہونے والے حالیہ حملوں میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہے۔ اور نیٹ ورک کے دہشتگرد حملوں کے بعد سرحد پار چلے جاتے ہیں۔
