
امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کے بقول ورجینیا سے تعلق رکھنے والا انتیس سالہ امین الخلیفی کو ایف بی آئی نے حراست میں لیا۔
حکام نے میڈیا کو بتایا کہ امین یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ کانگریس کی عمارت میں خودکش حملہ کرنے جا رہے ہیں۔ واشنگٹن کی پولیس اور ایف بی آئی کے بقول امین پر کئی ہفتوں سے نظر رکھی ہوئی تھی۔
