
واشنگٹن : ( جیو ڈیسک)امریکی ریاست نواڈا میں اسرائیلی ساختہ فوجی طیارہ گرکر تباہ جبکہ پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سول ایوی ایشن حکام کا کہناہے کہ طیارہ تباہ ہونے سے دفاعی کنٹریکٹر کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ نواڈا ریاست کے فالون نیول بیس پر پرواز تھا کہ گرکر تباہ ہوگیا۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
