
پاکستان واپڈا نے قومی جونیئر انڈر ٹوئنٹی ون ہاکی چیمپین شپ جیت لی ہے۔ نیشنل بینک دوسرے اور سوئی سدرن گیس کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں واپڈا نے نیشنل بینک کو ایک صفر گول سے شکست دی۔ میچ کا فیصلہ کن گول واپڈا کے اسد نے پینلٹی کارنر پر اسکور کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں سوئی سدرن گیس نے پنجاب کلرز کو اضافی وقت میں دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔
