
سعودی عرب کے فرما رواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے عید کے موقع پر عالمی رہنماں کے اعزازمیں ظہرانہ دیا جس میں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے بھی شرکت کی۔
منی میں خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کی جانب سے سالانہ حج کے موقع ظہرانہ دیا گیا۔ ظہرانے میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے استقبالیے کے موقع پر خادم الحرمین شریفین سے خصوصی طور پر ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
