
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمدشجاع پاشا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں، ملک میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔ وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر بھی موجود تھے۔
