گجرات: وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے احکامات صادر کر دئیے ، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی کارکن اور یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید حفیظ سبزواری نے وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کو اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ پھالیہ شہر میں سوئی گیس کی نعمت سے محروم ہے درخواست پر وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی گیلانی نے فوری احکامات صادر کیے اور محکمہ سوئی گیس کے حکام نے گزشتہ روز ہسپتال کا سروے متحمل کر لیا تا کہ ترجیحی بنیادوں پر ہسپتال کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن ہو سکے ، پھالیہ کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ، اور یونیورسل ہیومن رائس آرگنائزیشن کی کوششوں کو سراہا ہے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
