
توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کے وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وہ عدالت کو یہ بات باور کرانے کی کوشش کریں گے کہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت نہیں کی۔ سپریم کورٹ سے بہتر فیصلے کی توقع ہے، وزیراعظم تو بہت نرم مزاج شخص ہیں۔
اپنے گھر کے باہر ذرائع سے خصوصی گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ بابر اعوان اور مسعود کو کسی کیخلاف یا حق میں گواہی کیلئے نہیں کہا۔
