
لاہور: (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی توانائی کانفرنس نو اپریل کو لاہور میں طلب کر لی ہے۔ جس کی میزبانی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کرینگے۔
توانائی کانفرنس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، توانائی کے ماہرین شریک ہوں گی۔ کانفرنس میں ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے حوالے سے حکمت عملی وضع کی جائیگی۔
