
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی تین روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا قطری حکام سے افغانستان کی صورتحال، ایل این جی کی درآمد اور دو طرفہ امور پر بات ہوگی۔
وزیر اعظم دوحا میں امیر قطر حامد بن خلیفہ الثانی ، قطری ہم منصب حماد بن جاسم بن جابر الثانی اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت کے ساتھ ساتھ مائع قدرتی گیس کی فوری درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔ واپڈا اور قطر کی وزارت توانائی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوں گے۔
وزیراعظم اپنے دورے میں قطر دیار رئیل اسٹیٹ انویسٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور تاجروں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی قطر میں مقیم پاکستانیوں سے بھی خطاب کریں گے۔
