
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہاہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے شہریوں کی ہلاکت کا ذمہ لیا ہوا ہے وہ اپنے منصب پر رہنے کے اہل نہیں، انہیں فوری مستعفی ہو جاناچاہیے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم اور صحت وزیراعلی کے پاس ہیں اور انہی شعبوں میں بڑے اسکینڈل سامنے آئے۔
