گجرات : ڈی سی او گجرات نواز ش علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی میرٹ پالیسی پر ضلعی حکومت سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے اور اس سلسلہ میںکوئی بھی کام میرٹ پالیسی سے ہٹ کر نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے محکمہ لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ دفاتر میں بھرتی ہونے والے ملازمین کے ڈومیسائل چیک کریں۔ اور اس سلسہ میں جعلی ڈومیسائل رکھنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔ اور جن لوگوں نے ڈومیسائل بنائیں ہیں۔ ان کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔انھوں نے یہ ہدایت آج اپنے دفتر میں ایک شکایت ملنے پر متعلقہ محکمہ کے افسران کو جاری کرتے ہوئے کی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ، سید شہباز حسین نقوی ، اے سی گجرات واصف بشیر کھوکھر ، جی آر اے روف بابر ، ڈی او پلانگ، صائمہ غفور اور لائیوسٹاک کے افسران بھی اس موقعہ پر موجو دتھے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
