
پیپلز پارٹی قلات ڈویژن نے وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی رکنیت معطل کر دی۔ قلات میں پیپلز پارٹی کے صدر رفیق سجاد کا کہنا تھا کہ اسلم رئیسانی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر متعدد بار نوٹس جاری کئے گئے ۔
ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہواجس پر پارٹی نے ان کی رکنیت متفقہ طور پر تین ماہ کے لیے معطل کر دی۔
