
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وزیر اعظم گیلانی کراچی میں حکومت سندھ کے زیراہتمام ہونے والی عالمی کول کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد صوبے میں ایک سو پچاسی بلین ٹن کوئلے کے ذخائر کے استعمال کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
