
پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے امریکی سفیر کیمرون منٹر نے آج دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔
پاک امریکا تعلقات کے متعلق پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد منظور ہونے کے بعد امریکی سفیر کی وزیر خارجہ سے یہ پہلی ملاقات ہے۔
ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات کے حوالے سے پارلیمنٹ کی سفارشات کے علاوہ دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
