
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آغازحقوق بلوچستان پیکیج سے متعلق ہونیوالی پیشرفت اورتوانائی کے بحران پرغورہوگا۔ اجلاس میں ملک میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
