گجرات (جی پی آئی) منہاج القرآن یوتھ ونگ ضلع گجرات کے صدر نوجوان مذہبی سکالر مہر محمد یوسف یعفور نے کراچی اور لاہور میں آتش زدگی کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اور اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی پنجاب اور سندھ حکومت قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ، ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے قائم اداروں کے ذمہ داران نااہلی کے مرتکب ہوئے ہیں ، غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے نقصان سے قوم کا ہر فرد دل گرفتہ اور دکھی ہے ، اور اس کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے دفتر میں منعقد دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کراچی اور لاہور آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ، اس تقریب میں مرزا طارق بیگ ، بلال مصطفوی ، رضوان ظفر ساہی ، اکبر علی غزالی ، حافظ محمد سلیم ، ابوبکر فاروقی ، سائیں عرفان و دیگر نے شرکت کی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
