
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، آئین میں گنجائش موجود ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات کرائے جا ئیں۔
نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعوان معمولی کیسز میں عدالتوں میں پیش ہو کر قومی خزانیسے کروڑوں روپے لیتے رہے ہیں۔
