
تونسہ شریف کے قریب بس حادثہ میں تین مسافر جاں بحق اور28 زخمی ہوگئے۔ عید کی چھٹیوں پر مسافروں کو لے جانے والی دو بسیں آپس میں انڈس ہائی وے پر ترمن چیک پوسٹ کے قریب ٹکرا گئیں جس سے نصیر خان، عطا محمد اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔
جبکہ 28 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں ٹبی قیصرانی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال تونسہ شریف لایا گیا۔ زخمیوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
