
لندن (جیوڈیسک) مچھلی بیچنے والا پاکستانی نوجوان شاہد نذیر راتوں رات سپر سٹار بن گیا ، یوٹیوب پر ریلیزہونیوالی ویڈیو کو دو روز میں تین لاکھ اسی ہزارسے زائد شائقین دیکھ چکے ہیں۔ لندن کے بازار میں مچھلی بیچنے والے شاہد نذیر نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا کہ یوں اچانک شہرت کی دیوی اس پر مہربان ہوجائے گی۔
روزگار کمانے کی نیت سے پاکستان سے برطانیہ جانیوالے شاہد نذیر نے مچھلی فروخت کرنا شروع کی تو گاہکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے اس نے خالص پاکستانی سٹائل میں آوازلگانیکافیصلہ کیاہے۔ سریلا انداز گورے گاہکوں کو اتنا پسند آیا کہ اسٹورکے باہر مچھلی خریدنے والوں کا رش رہنے لگا۔
