
پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنید خان اور ناصر جمشید کی عمدہ کارکردگی پر خوشی ہے۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ابتدائی بیٹسمینوں کے جلد آؤٹ ہونے کو ہار کا ذمے دار قرار دیا۔
چنئی میں پہلے ون ڈے کے بعد کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنید خان ایک اچھے بولر ہیں انھوں نے سری لنکا کے خلاف بھی اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ مصباح کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید نے لمبی اننگز کھیل کر میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے کا نقصان ہوا۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمیئن ہیں۔ لیکن ابتدائی وکٹیں جلد گر جانے کی وجہ سے وہ ایسا ہدف دینے میں ناکام رہے جس کا دفاع کیا جا سکے۔
