
وہاڑی کے نواحی علاقے میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقے پپلی اڈا میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی اور 2بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ شوہر نے بیوی بچوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور بعد میں خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزم سابق ناظم الطاف ڈاہا کا داماد تھا۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
