
اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بغیر ویزہ کے رہنے والے غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جرائم کی روک تھام کے لیے کرائم ڈیٹا بیس بنایا جا رہا ہے۔
