
لالی ووڈ کی معروف اداکارہ وینا ملک نے دعوی کیاہے ان کو عالمی سطح پرفلم بنانے کی پیشکش ہوئی ہے، وینا کا کہناہے کہ انہوں نے برطانیہ کی فلم سائن کرلی ہے۔
بھارتی اخبارکے مطابق وینا نے دبئی کے دورے کے دوران میڈیا کو بتایا کہ ان کو برطانوی فلم میں اچھا کردار ملا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر فلموں میں کام کرنے کی ھی پیشکش ہوئی ہے۔ تاہم وہ اس کی تفصیلات بتا نہیں سکتی۔
