
ممبئی : (جیو ڈیسک )افیئرزکی ملکہ وینا ملک کو لگا ہے نیا روگ شادی سے ہوگئیں مایوس۔ کہتی ہیں قسمت میں شادی کی لکیر نہیں لکھی۔ کونٹروورسی کوئین وینا ملک سے جب کوئی پوچھتاہے شادی کا سوال۔ تو سننے کو ملتی ہیں ٹھنڈی آہیں۔
شادی کے معاملے میں وینا کو ہوگیا ہے دکھ ۔کہتی ہیں وہ اکیلی وہ نہیں رہ سکتیں مگر قسمت کا شادی کنیکشن نہیں مل رہا۔ چودہ سال کی عمر سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔ اب جوانی بھی ہونے کو ختم مگر وینا ملک کے شرمانے کے دن نہ آئے ابھی تک۔
وینا کا ہے کہنا کہ چھوٹی سی عمر میں تو وہ شادی کو راضی نہیں تھیں اب جبکہ پوری تیاری ہے تو اتنی بندش ہے کہ وینا کا وِواہ کروانے والا ٹی وی چینل ہی بند ہوگیا۔ وینا ملک پاکستان اور بھارت میں پوری طرح قسمت آزماچکی ہیں۔ مگر اب صرف ٹھنڈی ہوکے صبر کا گھونٹ پی رہی ہیں۔
