
وینزویلا (جیوڈیسک) وینزویلا کی ریفائنری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے سے ریفائنری کے دو اسٹوریج ٹینکوں میں آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق ایک ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور دوسرے ٹینکر میں آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پچیس اگست کو بھی وینزویلا کی سب سے بڑی ریفائنری میں آگ لگنے سے چالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
