گجرات: ٹانڈہ کی رہائشی حوا کی بیٹی انصاف کے حصول کیلئے در بدر ، تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ میں شگفتہ بی بی کو اس کے سابق خاوند شمشیر نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد آصف ، نجمہ بی بی ، رفاقت وغیرہ کے ساتھ ملکر بہلا پھسلا کر جنگل میں لے گئے ، جہاں پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بال کاٹ دئیے گئے ، پولیس تھانہ ٹانڈہ کو 18فروری کو ہونے والے اس افسوس ناک واقعہ سے آگاہ کیا گیا ، جس پر پولیس تھانہ ٹانڈہ نے اپنی مرضی سے سائلہ کی تحریری درخواست کو تبدیل کرتے ہوئے 22فروری کو مقدمہ کا اندراج کیا اور پولیس ملزمان کے ساتھ ملکر سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے سائلہ کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے ، اور الٹا سائلہ کو تھانے سے دھکے مار کر نکال دیا گیا ، سائلہ جب ڈی پی او آفس پہنچی تو وہاں بھی اس کو انصاف کا حصول میسر نہ آیا ، سائلہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس سیاسی مداخلت کی وجہ سے مجھے انصاف فراہم نہیں کر رہی ، اور تمام واقعہ کو غلط طور پر پیش کیا جا رہا ہے ، جبکہ مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہے اگر پولیس نے مجھے انصاف فراہم نہ کیا تو آر پی او کے آفس کے سامنے خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لوں گی جس کی ذمہ دار پنجاب پولیس اور مقامی سیاسی راہنما ہونگے ۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
