
آسٹریلیا : (جیو ڈیسک) امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا آسٹریلیا پہنچ گئی ہیں جہاں وہ چار میوزک کنسرٹس میں پرفارم کریں گی۔ لیڈی گاگا سڈنی ایئرپورٹ پر پہنچیں تو مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ لیڈی گاگا ان دنوں “ورلڈ ٹور”پر ہیں۔ آئندہ سال مارچ تک جاری رہنے والے اس ٹور میں وہ کئی ملکوں کا دورہ کر رہی ہیں۔
