لالہ موسیٰ: پاکستان تحریک انصاف کی سٹیرنگ کمیٹی سینٹرل پنجاب کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا۔اجلاس کی صدارت سینٹرل وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کی۔اجلاس میںتحریک انصاف کے راہنما ئوں،جاوید ہاشمی ،جہانگیر ترین ، میاں محمود الرشید،احسن رشید اور دیگر نے شرکت کی۔ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ممبر سٹیرنگ کمیٹی نے ضلع گجرات میں تحریک انصاف کی ممبر سازی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی الیکشن فئیر ہوئے تو انشا ء اللہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔اس پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،صدر جاوید ہاشمی اور یاسمین راشد نے ضلع گجرات میںممبر سازی کے حوالے سے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
