
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امریکا جاسوس طیاروں کے ذریعے ہلاکتوں کی قانونی اور اخلاقی وضاحت پیش کرے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایشیا پیسیفک کے متعلق ڈائریکٹر صیم زریفی نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ پاکستان میں ڈرون حملوں سے بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ جس سے پاکستان میں لوگوں میں نفرت پیدا ہورہی ہے۔
