
پاکستان نے سینئیر امریکی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سینئیر امریکی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں. حملے غیر قانونی، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔
